سپریم کورٹ نے نگراں حکومت کی جانب سے کئے گئے تقرریاں اورتبادلے منسوخ کردیئے

روز مرہ کے امور اور الیکشن کے لیے ہونے والی تقرریاں اورتبادلے حکم سےمستثنی ہوں گے، عدالت

روز مرہ کے امور اور الیکشن کے لیے ہونے والی تقرریاں اورتبادلے حکم سےمستثنی ہوں گے، عدالت فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے نگران حکومت کی جانب سے کئے گئے تقرریاں اورتبادلےمنسوخ کردیئے۔


چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےمسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست پرسماعت کی، دوران سماعت خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تقرریاں اور تبادلے کرنا نگران حکومت کا منڈیٹ نہیں تھا، اس حوالے سے اٹارنی جنرل عرفان قادر کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ یہ تقرریاں روز مرہ امور کے لیے کی گئی ہوں تاہم وہ حقائق اسی وقت بتا سکتے ہیں جب وہ حکومت سے اس حوالے سے ہدایت لے لیں۔

اس موقع پر عدالت نےشارٹ آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کی تقرریاں اور تبادلے معطل کیے جارہے ہیں تاہم روز مرہ کے امور اور الیکشن کے لیے ہونے والی تقرریاں اورتبادلے حکم سےمستثنی ہوں گے، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story