امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو شہریت دینے کا قانون منظور

اس قانون کےتحت امریکی شہریت کےلیے13سال پرمبنی مراحل طےکرنےکےبجائےایک دن میں گرین کارڈ کی لیے درخواست دی جا سکے گی۔

اس قانون کےتحت امریکی شہریت کےلیے13سال پرمبنی مراحل طےکرنےکےبجائےایک دن میں گرین کارڈ کی لیے درخواست دی جا سکے گی۔ فوٹو: رائٹرز

امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو شہریت دینے کا قانون سینٹ کے پینل نے منظور کر لیا ۔



غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو شہریت دینے کا قانون سینٹ کے پینل نے منظور کر لیا ہے۔ سینیٹ کے پینل کے 13 اراکین نے قانون کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 5 نے مخالفت کی۔ سینٹ کی منظوری کے بعد لاکھوں تارکین وطن کو قانونی حثیثت دینے کے اس قانون کو منظوری کے لیے ایوان میں بھیجا جائے گا جب کہ آئندہ ماہ ہونے والے سینیٹ کے اجلاس میں اس قانون پر بحث بھی ہو گی۔


امریکی مہاجرین کے ترامیمی قانون کی منظوری سے امریکا میں مقیم ایک کروڑ سے زیادہ غیرقانونی تارکین وطن کو مخصوص شرائط کے تحت قانونی حیثیت حاصل ہو جائے گی جب کہ اس قانون کے تحت امریکی شہریت کے لیے 13 سال پر مبنی مراحل طے کرنے کے بجائے ایک دن میں گرین کارڈ کی لیے درخواست دی جا سکے گی۔

Load Next Story