لاہور ڈیفنس میں جائیداد کے تنازع پر وکیل قتل

پولیس نےلاش کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے.


ویب ڈیسک May 22, 2013
پولیس نےلاش کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

ڈیفنس میں جائیداد کے تنازع پروکیل کو قتل کردیا گیا۔

لاہورکےعلاقے ڈیفنس میں زین غفارایڈووکیٹ صبح گھرسے لاہورہائی کورٹ جانے کے لئے نکلے تو گھات لگائے ملزموں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پرہی دم توڑ گئے، پولیس نےلاش کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا ایک بھائی اس سے پہلے بھی قتل ہوچکا ہےاوران کی گوجرانوالہ میں جائیداد کے تنازع پر پرانی دشمنی چل رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں