عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج ڈاکٹرز کا آرام کا مشورہ
عمران خان نے دنیا بھر میں موجود اپنے دوستوں،خیر خواہوں اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کیلئے دعائیں کیں
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھر چلے گئے ہیں جبکہ ڈاکٹرز نے انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔
عمران خان ڈسچارج ہونے کے بعد شوکت خانم اسپتال کی تیسری منزل سے اپنے پیروں پر چل کر نچلی منزل تک گئے جہاں سے انہیں سخت سیکیورٹی کے حصار میں لاہور میں ان کی رہائشگاہ زمان پارک منتقل کر دیا گیا، جہاں تین دن قیام کے بعد عمران خان 25 مئی کو اسلام آباد چلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ 7 مئی کو انتخابی جلسے کے دوران لفٹر سے گر کر عمران خان زخمی ہوگئے تھے انہیں 15 روز بعد آج صبح اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے، ڈاکٹروں کے پینل نےعمران خان کی ریڑھ کی ہڈی کی حفاظت کے لئے بیرون ملک سے درآمد کئے گئے مواد سے تیار کردہ خصوصی جیکٹ پہنا کر انہیں بغیر کسی سہارے کے چہل قدمی کروائی تھی، چلنے پھرنے میں کوئی تکلیف نہ محسوس ہونے اور تازہ ٹیسٹ و ایکسرے کی رپورٹس نارمل ہونے پر عمران خان کو اسپتال سے گھربھیج دیا گیا۔
ڈاکٹروں کے مطابق عمران خان کی روزانہ فزیو تھراپی کی جائے گی اور انہیں کچھ ہفتوں تک ریڑھ کی ہڈی کی حفاظت والی جیکٹ پہننا ہوگی ۔ عمران خان کو مکمل صحت یاب ہونے میں کم از کم مزید 6 سے 8 ہفتے درکار ہونگے۔
اسپتال ترجمان کے مطابق عمران خان نے دنیا بھر میں موجود اپنے دوستوں، خیر خواہوں اور ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران ان کے لئے بھرپور دعائیں کیں۔