پاکستان کا گستاخانہ خاکوں کے مقابلے پرہالینڈ کے ناظم الامورسے شدید احتجاج
ہالینڈ کے ناظم الامور کو اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر تشویش سے آگاہ کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کرانے پر ہالینڈ کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ اسلام کو بدنام کرنے کی دانستہ کوشش پر ہالینڈ کے ناظم الامورکو گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا جس کی وفاقی کابینہ نے بھی آج شدید مذمت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کو بھی اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری کے ساتھ معاملہ اٹھانے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے اور پاکستانی سفیرکو او آئی سی ممبر ممالک سے مل کر معاملہ اٹھانے کا کہا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان نے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کےاجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔