امریکا میں طوفان نے تباہی مچا دی 100 سے زائد افراد ہلاک

امدادی کارکنوں نےاسکولوں کےملبےسےمتعدد بچوں کو زندہ نکال لیا ہےجب کہ 24 بچوں کےملبےتلے دبنےکاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

طوفانی بگولے سے سب سے زیادہ نقصان مورنامی علاقے میں ہوا جہاں 45 منٹ کے دوران 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے محلے کے محلے تباہ اور عمارتیں اکھاڑ کر رکھ دیں۔ فوٹو: رائٹرز

امریکی ریاست اوکلو ہاما میں طوفانی بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی جس کے دوران 100 سے زائد افراد ہلاک اور200 سے زائد زخمی ہوگئے۔


امریکا کے شہر اوکلو ہا ما سٹی کے مضافات میں گزشتہ روز آنے والے طوفانِ کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور امدادی کارکن تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ طوفانی بگولے سے سب سے زیادہ نقصان شہر کے جنوب میں مورنامی علاقے میں ہوا جہاں 45 منٹ کے دوران 320 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے محلے کے محلے تباہ کر دیے اور عمارتیں اکھاڑ کر رکھ دیں۔ طوفانی بگولے نے 2 پرائمری اسکولوں کو ملیا میٹ کر دیا تاہم امدادی کارکنوں نے اسکولوں کے ملبے سے متعدد بچوں کو زندہ نکال لیا ہے جب کہ 24 بچوں کے ملبے تلے دبنے کاخدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔



اوکلوہا ما میں بگولے سے تباہی کے بعد اب تک ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہیں جبکہ ریاست کی گورنر نے 16 کاؤنٹیوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی تھی تاکہ زیادہ متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد بحالی کا عمل شروع ہو سکے، امریکا کے محکمہ موسمیات نے بگولے کے بارے میں لوگوں کو پہلے خبردار کر دیا تھا اور محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے کی ہدایت کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان کے دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان نے اپنی اورپاکستانی عوام کی جانب سے امریکی ریاست اوکلو ہاما میں سمندری طوفان سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story