وزیراعظم نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کردیا
احسان مانی چیئرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے وسیع اور قابل قدر تجربہ رکھتے ہیں، وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفے کے بعد احسان مانی کو نیا چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نامزد کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی کے طور پر نامزد کردیا ہے، وہ اس عہدے کے لیے وسیع اور قابل قدر تجربہ رکھتے ہیں، وہ آئی سی سی میں پی سی بی کی نمائندگی کرچکے ہیں وہ 3 سال تک آئی سی سی کے خزانچی رہے بعد ازاں 3 سال تک آئی سی سی کے سربراہ بھی رہے۔

We will follow the set procedure which entails my nominating him on the PCB Board of Governors. He may then contest elections for the position of Chairman PCB. https://t.co/kYZOnnMUFg
عمران خان نے مزید کہا ہے کہ احسان مانی کے تقرر کے لیے مطلوبہ طریقہ کار اپنایا جائے گا، احسان مانی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل کیا جائے گا جس کے بعد وہ چئیرمین پی سی بی کے عہدے کے لیے الیکشن میں حصہ لیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس (ر) افضل حیدر بورڈ آف گورنرز کا اجلاس طلب کریں گے بورڈ آف گورنرز میں ووٹنگ کے بعد احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی مقرر کیا جائے گا۔ پی سی بی کے آئین کے مطابق چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے پر 4 ہفتوں میں پُر کیا جاتا ہے۔
دریں اثنا پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن اعجاز عارف نے استعفیٰ دے دیا۔ اعجاز عارف کو سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مقرر کیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے استعفیٰ دے دیا
واضح رہے کہ نجم سیٹھی کی جانب سے ٹوئٹر پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کرنے کے کچھ دیر بعد ہی وزیر اعظم عمران خان نے ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے احسان مانی کو نیا چیئرمین پی سی بی نامزد کیا ہے۔