کھلاڑیوں کے کھلاڑی اکشے کمار فلم کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے

اکشے خود کو بچانے میں تو کامیاب ہوگئے لیکن بدقسمتی سے ان کا پاؤں ٹرک کے پہیے کے نیچے آگیا


ویب ڈیسک May 22, 2013
اکشے خود کو بچانے میں تو کامیاب ہوگئے لیکن بدقسمتی سے ان کا پاؤں ٹرک کے پہیے کے نیچے آگیا، فوٹو:فائل

PESHAWAR:

بالی ووڈ ایکشن ہیرو اکشے کمار فلم ''تھوپاکی'' کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے باعث انہیں اسپتال لے جانا پڑا ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ایک سین کی عکسبندی کے دوران ٹرک ان کے پاؤں پر سے گزرگیا جس کے باعث ان کا پاؤں زخمی ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ کسی بڑی چوٹ کا شکار نہیں ہوئے،حادثہ اتفاقی طور پرپیش آیا جس میں اکشے خود کو بچانے میں تو کامیاب ہوگئے لیکن بدقسمتی سے ان کا پاؤں ٹرک کے پہیے کے نیچے آگیا۔ انہیں فوری طور پرممبئی کے علاقےاندھیری میں واقع اسپتال لے گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کئے گئےاور انہیں طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں