49 ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ ن میں شمولیت سے آگاہ کردیا

قومی اسمبلی کے13اور پنجاب اسمبلی کے 36 آزاد نومنتخب ارکان نے مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ طور پرشمولیت اختیار کرلی ہے


ویب ڈیسک May 22, 2013
آئین کے مطابق انتخابات میں کامیاب ہونے والے ہر آزاد امیدوار کو اسمبلیوں میں کسی نہ کسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ہوتی ہے۔ فوٹو۔ فوٹو : فائل

قومی اور پنجاب اسمبلی کے 49 آزاد کامیاب امیدواروں نے الیکشن کمیشن کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے مطابق 11 مئی کو ہونے والے انتخابات کے نتیجے میں قومی اسمبلی کے 13 اور پنجاب اسمبلی کے 36 آزاد نومنتخب ارکان نے مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کرلی ہے، اس سلسلے میں ان تمام ارکان اسمبلی نے حلف نامے الیکشن کمیشن جمع کرادیئے ہیں، الیکشن کمیشن کو حلف نامے جمع کرانے والوں میں نذیر سلطان، نجف عباس، اویس لغاری، مخدوم خسرو بختیار اور رضا حیات ہراج بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئین کے مطابق انتخابات میں کامیاب ہونے والے ہر آزاد امیدوار کو اسمبلیوں میں کسی نہ کسی جماعت میں شمولیت اختیار کرنا ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں