پی پی کارکن بینظیر کا مشن پورا کرینگے زاہد بھرگڑی
پی پی عوامی پارٹی ہےاورعوام کی اس سےامیدیںوابستہ ہیں۔عوام نےہمیشہ پی پی کی قیادت پربھرپوراعتماد کیا ہے،زاہد بھرگڑی.
صوبائی وزیر ماہی گیری زاہد علی بھرگڑی نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کی ملک اور جمہوریت کیلیے بے مثال قربانی کو ہم کبھی بھلا نہیں سکتے اور ان کے بتائے راستے پر چلتے ہوئے پی پی کے رہنما اور کارکنان ان کا مشن پورا کرنے کیلیے اپنے خون کا آخری قطرہ بھی دینے کو تیار ہیں۔
یہ بات انھوں نے گزشتہ شب قاسم آباد کے مقامی لان میں21 جون 2012 کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خون کا عطیہ دینے والے پارٹی کے 200 کارکنان کو سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زاہد بھرگڑی نے کہا کہ پی پی ایک عوامی پارٹی ہے اور عوام کی اس سے امیدیں وابستہ ہیں۔ عوام نے ہمیشہ پی پی کی قیادت پر بھرپور اعتماد کیا ہے۔
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیااسی طرح پارٹی کے کارکنان نے خوشی منانے کے ساتھ ساتھ خون کا عطیہ دے کر ضرورت مندوں، بیماری میں مبتلا افراد، بچوں اور دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے پاک فوج کے جوانوں کی زندگیاں بچانے کے لیے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا جس کے اعتراف میں پی پی نے کارکنان کو سرٹیفکیٹ دینے کا پروگرام بنایا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور یہ قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائینگی۔ اس موقع پر قاضی اسد عابد، عبدالجبار ، اقبال سومرو، امان اللہ سیال، نورالنسا ابڑو ودیگر نے بھی خطاب کیا۔