808ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری

41 ارکان اسمبلی کی جانب سے اخراجات کی تفصیلات پیش نہ کرنے اور انتخابی عذرداریوں کے باعث نوٹی فکیشن جاری نہیں کئےگئے۔


ویب ڈیسک May 22, 2013
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت سے متعلق حلف نامے جمع کرانے کے لئے 3 دن کا وقت دے دیا ہے۔ فوٹو: فائل

لاہور: الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 808 نو منتخب ارکان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 11 مئی کو ہونے والے انتخابات میں 849 ارکان اسمبلی کامیاب قرار پائے جن میں سے 808 ارکان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم 41 ارکان کے نوٹی فکیشن جاری نہیں کئے گئے کیونکہ ان میں سے کچھ نے انتخابی اخراجات کے گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے جبکہ کچھ حلقوں پر انتخابی عذرداریوں کے باعث نتائج روکے گئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان کو سیاسی جماعتوں میں شمولیت سے متعلق حلف نامے جمع کرانے کے لئے 3 دن کا وقت دے دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں