بالی ووڈ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث سری سانتھ کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں

سری سانتھ پر ابھی صرف اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے، ایسی فلم نہیں بنانی چایئے جس میں کسی کی کردار کشی ہو، مہیش بھٹ


ویب ڈیسک May 22, 2013
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر بننے والی فلم کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں، رامیش ترانی فوٹو: فائل

آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث بھارتی بولر سری سانتھ کی زندگی پر فلم بنائی جائے گی۔

ملائلم فلم پروڈیوسر شاجی کیلاس اور اے کے ساجن نے سری سانتھ کی زندگی پر فلم بنانے کی ٹھان لی ہے جس کی کہانی ریاست کیرالا سے تعلق رکھنے والے ایک ایسے نوجوان کی زندگی پر مبنی ہے جو اسکول کرکٹ سے ابھرنا شروع ہوتا ہے یہاں تک کہ قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنالیتا ہے لیکن پھر پیسے کی لالچ اور شہرت کی ہوس اس کے کریئر کو برباد کردیتی ہے۔

دوسری جانب بالی ووڈ کے فلمی پنڈتوں نے ان کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، فلمساز رامیش ترانی کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر بننے والی فلم کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں جبکہ مہیش بھٹ کے مطابق سری سانتھ پر ابھی صرف اسپاٹ فکسنگ کا الزام ہے اور ایسی فلمیں بنانے سے گریز کرنا چاہئے جس میں کسی کی کردار کشی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں