ملک بھر میں گرمی کی لہر جاری جیکب آباد میں درجہ حرارت 50 ریکارڈ کیا گیا

گرمی کی شدید لہر آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہے گی اور جمعرات کو اس کی شدت میں اضافہ ہوگا، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک May 22, 2013
لاہور میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ دن بھر گرم آلود ہوائیں بھی چلتی رہیں، فوٹو: این این آئی

ملک کے بیشتر حصے شدید گرمی لپیٹ میں ہیں جبکہ محکمہ موسمیات نے کل درجہ حرارت میں مزید اضافے کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، سبی، بھکراورلاڑکانہ میں درجہ حرارت49 ، سکھر، نوابشاہ، دادو، بہاولنگر میں 48، لاہور اور رحیم یار خان میں 47، فیصل آباد، اوکاڑہ، جہلم، جھنگ، ڈیرہ غازی خان میں 46، ملتان، سیالکوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور منگلا 45، حیدرآباد 44، پشاورمیں 43،اسلام آباد میں41 جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جاری گرمی کی شدید لہر آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہے گی، جمعرات کے روز اس کی شدت میں اضافہ ہوگا تاہم جمعے کے بعد درجہ حرارت میں بتدریج کمی ہوگی، اس دوران ملک میں بارش کا بھی کوئی امکان نہیں تاہم بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں