سنجے دت کو ممبئی سے پونا کی جیل منتقل کردیا گیا

سنجے کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ انہیں جس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں ہوا اور روشنی کا بھی گزر نہیں ہے


IANS May 22, 2013
سنجے کو ممبئی میں جیل کے جس سیل میں رکھا گیا تھا وہاں دہشت گردوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو رکھا جاتا ہے، فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے اداکار سنجے دت کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے پونا کی یرودا سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔

سنجے دت کے وکیل نے ٹاڈا عدالت سے درخواست کی تھی کہ سنجے دت کوجس سیل میں رکھا گیا ہے وہاں ہوا اور روشنی کا بھی گزر نہیں ہے جس کی وجہ سے سنجے کا وہاں دم گھٹ رہا ہے، وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سیل میں دہشت گردوں اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو رکھا جاتا ہے۔ اسی جیل میں ممبئی حملوں میں ملوث اجمل قصاب کو بھی رکھا گیا تھا۔

16 مئی کو گرفتاری دینے سے قبل میڈیا کے نمائندوں اور مداحوں نے سنجے کا پیچھا عدالت تک کیا اور انہیں گھیر لیا تھا جس کے باعث سنجے کی سیکیورٹی کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے تھے، سنجے کو بھارت میں مختلف شدت پسند تنظیموں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئیں جس کی وجہ سے ان کی جان کو خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 کے بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کا اسلحہ گھر میں چھپانے کے جرم میں 2006 میں ٹاڈا عدالت کی جانب سے 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی جسے رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ کی جانب سے کم کر کے 5 سال کر دیا گیا تھا، سنجے دت 18 ماہ جیل میں گزار چکے ہیں لہٰذا اب انہیں اپنی بقیہ سزا کے دن جیل میں گزارنے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں