سندھ کابینہ میں مزید 8 وزرا اور مشیر شامل کیے جانے کا امکان
ناصر حسین شاہ، شورو، رانا ہمیر، حسین شاہ شیرازی و دیگر صوبائی کابینہ کا حصہ ہوسکتے ہیں
سندھ کابینہ میں دوسرے مرحلے میں مزید 8 وزراء اور مشیر شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے کابینہ میں توسیع منظوری دے دی ہے۔ دوسرے مرحلے میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات ، محنت و ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ، سابق وزیر بلدیات جام خان شورو، رانا ہمیر سنگھ،ٹھٹھہ کے شیرازی برادران سے شاہ حسین شاہ شیرازی صوبائی کابینہ کا حصہ ہوسکتے ہیں۔
شہید بے نظیر بھٹو کی ساتھی اور سابق صوبائی وزیر روبینہ قائم خانی کی والدہ پروین بشیر قائم خانی، سابق صوبائی وزیر بہبودآبادی ممتاز جکھرانی اور گہنور خان اسران کی بھی دوسرے مرحلے میں سندھ کابینہ میں شمولیت متوقع ہے جب کہ سابق وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کو وزیراعلی سندھ کا مشیر بنائے جانے کا امکان ہے۔