اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سزا ضرور ملنی چاہئے دیپکا پڈوکون

کچھ لوگوں کی وجہ سے کئی اور لوگوں پر بھی شک کی انگلیاں اٹھتی ہیں، دیپیکا پدوکون


IANS May 22, 2013
ملک کا نام روشن کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کھلاڑی بہترین کھیل پیش کریں۔ دیپکا فوٹو: اے ایف پی/ فائل

بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سزا ضرور ملنی چاہئے تاکہ ان لوگوں کے ساتھ انصاف ہوسکے جو کھیل کو ایک جذبے کے تحت کھیلتے ہیں۔

دیپکا پڈوکون نے آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں اور اداکار وندو دارا سنگھ کی گرفتاری کی خبر کے حوالے سے کہا کہ کچھ لوگوں کی وجہ سے کئی اور لوگوں پر بھی شک کی انگلیاں اٹھتی ہیں۔ دیپکا کا کہنا تھا کہ ملک کا نام روشن کرنے کے لئے ضروری ہے کہ کھلاڑی بہترین کھیل پیش کریں لیکن اسپاٹ فکسنگ کی لعنت کے باعث ایسا نہیں ہو پا رہا، ان کا کہنا تھا کہ آئی پی ایل نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا کے لئے تفریح کا باعث تھا لیکن کچھ لوگوں کا اسپاٹ فکسنگ جیسی شر مناک حرکت میں ملوث ہونا افسوسناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں