ایشین گیمز میں پاکستان نے پہلا میڈل جیتنے کا موقع گنوا دیا
ریسلنگ 125 کلوگرام فری اسٹائل میں طیب رضا برانز میڈل میچ ہارگئے، قومی والی بال ٹیم منگولیا کیخلاف 3-0 سے سرخرو
ایشین گیمزمیں پاکستان نے پہلا میڈل جیتنے کا موقع گنوادیا، ریسلنگ 125 کلوگرام کے برانز میڈل مقابلے میں طیب رضا کو کوریا کے کونگ جن کے ہاتھوں9-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایشین گیمز میں میڈلز کی دوڑ جاری ہے۔گزشتہ رات تک 19ملکوں کے کھلاڑی مجموعی طور پر 50 گولڈ سمیت 171میڈلزاپنے نام کرچکے ہیں۔ چین 15گولڈ سمیت 36 میڈلزکے ساتھ سرفہرست ہے،جاپان 30 میڈلز کے ساتھ دوسرے، جنوبی کوریا 24 میڈلز کے ساتھ تیسرے اور انڈونیشیا8 میڈلزکے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، تاہم پاکستان نے ریسلنگ میں برانز میڈل جیتنے کا سنہری موقع گنوادیا۔
125 کلوگرام میں طیب رضا کو برانز میڈل میچ میں کوریا کے کونگ جن کو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل طیب نے اپنے حریف افغانی پہلوان سید خالد ہاشمی کو 11-2کے اسکور پرچت کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی، مینز والی بال ایونٹ کے پہلے روز پول بی کے میچ میں ٹیم پاکستان نے منگولیا کی ٹیم کو 3-0سے شکست دیکر ایونٹ میں پہلی کامیابی اپنے نام کر لی۔
پاکستان کی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف منگولیا کی ٹیم کو 25-16، 25-19، 25-14 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنا کھاتا کھولا۔ پاکستان والی بال ٹیم اپنا اگلا میچ 22 اگست کوایران کے خلاف کھیلے گی۔قومی مینز ہینڈ بال ٹیم کیخلاف چائنیز تائپے نے 20-18 سے کامیابی حاصل کرلی، پاکستان کی جانب سے شاہد پرویز نے8، شاہد بشیر اور عاصم سعید نے7,7، محمد زبیر نے 4، حسرت حسین نے3، مزمل حسین نے 2 جبکہ عزیرعاطف نے ایک گول کیا۔
ووشوکے مینز ساندا کیٹیگری کے56 کلوگرام میں پاکستان کے ظہوراحمدکوکوریا کے ہونگ منگ جون نے2-0 سے شکست دیدی،کبڈی میں ایران نے پاکستان کو36-20 پوانٹس کے فرق سے زیر کیا، تائیکوانڈو مینز58 کے جی میں منگولیا کے کھلاڑی نے پاکستان کے شاہ زیب خان کو مات دی، ویمنز 53 کے جی میں ہانگ کانگ کی پلیئرنے پاکستان کی انیلا عائشہ افسرکو ہرادیا۔
پیرا گلائیڈنگ کے انفرادی رائونڈ میں پاکستان کے فرمان حیدرنے26 ویں پوزیشن حاصل کی، روئنگ لائٹ ویٹ سنگل سکل میں پاکستان کے عاصم اعجاز نے فاصلہ 8:16 منٹ میں طے کرکے 5 ویں پوزیشن حاصل کی۔
شوٹنگ 10 میٹر ایئررائفل (مینز) میں پاکستان کے غفران عادل (616.8) کے ساتھ 25 جبکہ ذیشان الشاکر فرید نے(611.1) کے ساتھ 31 ویں پوزیشن پررہے، ٹریپ(مینز) میں محمدفرخ ندیم (117) حاصل کر 14 ویں اورعامراقبال نے (115) لیکر18 ویں نمبرپررہے ۔10میٹرائررائفل (ویمنز) میں منہل سہیل (101.5) کے ساتھ 38 ویں جبکہ نادرہ رئیس (102) کے ساتھ 37 ویں پوزیشن پر رہیں۔
ٹینس کے مینز سنگلز رائونڈ ازبکستان کے اسٹومن ڈینس نے پاکستان کے عقیل خان کو2-0 سے ہرا دیا، چائنیز تائپے کے کھلاڑی نے پاکستان کے محمد عابد خان کیخلاف 2-0 کامیابی حاصل کی، ویمنز سنگلز رائونڈ میں اوشنا سہیل اور سارہ منصور بھی 2-0 شکست ہوگئی۔