افغان شہرغزنی میں خودکش حملہ 7 افراد ہلاک

نوجوان خود کش حملہ آوور نے صوبہ غزنی کے بازار میں طالبان مخالف جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔


AFP May 22, 2013
نوجوان خود کش حملہ آوور نے صوبہ غزنی کے بازار میں طالبان مخالف جنگجوؤں کو نشانہ بنایا۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

افغانستان کے وسطی شہر غزنی میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 14 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک نوجوان خود کش حملہ آوور نے صوبہ غزنی کے بازار میں طالبان کے خلاف لڑنے والے مقامی جنگجوؤں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے، ہلاک ہونے والوں ميں 4 طالبان مخالف جنگجو اور تین عام شہری ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ افغان حکومت نے ملک بھر ميں طالبان مخالف ملیشیا گروپ قائم کر رکھے ہیں جس کے خلاف طالبان کی جانب سے کارروائیاں کی جاتی ہیں۔ گزشتہ مہینے بھی طالبان کی جانب سے مخالف گروپوں کے خلاف کارروائیاں تیز کا اعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ اپنی کارروائیوں میں مخالفین کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کے لئے خود کش حملہ آووروں کو استعمال کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں