سمندر میں لہریں 6 میٹر تک بلند بوندا باندی کا امکان

سمندری  لہروں کی بلندی مون سون کی و جہ سے زیادہ ہے، شہری سمندر میں نہانے سے گریز کریں،محکمہ موسمیات


Staff Reporter August 21, 2018
سی ویو،ہاکس بے،سینڈز پٹ،سنہرا بیچ سمیت دیگرساحلی مقامات پرسمندری لہروںکی بلندی معمول سے زیادہ رہی۔ فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کی وجہ سے سمندر میں پید اہونے والی تیزی کے باعث لہریں 6میٹر تک بلند ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو صبح کے وقت شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5ڈگری ریکارڈہوا جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 81فیصد رہا ،گزشتہ روز کبھی جذوی اور کبھی مکمل ابر آلو د موسم کی وجہ سے درجہ حرارت متوازن رہا۔

دوسری جانب سمندر میں تیزی دیکھی گئی ،سی ویو ،ہاکس بے ،سینڈز پٹ ،سنہرا بیچ سمیت دیگر ساحلی مقامات پر لہروں کی بلندی معمول سے زیادہ رہی ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں