ملتان میں دلہن والے گھر کو تالا لگا کر فرار دلہا سے لاکھوں روپے بھی لے گئے

مہندی کی تقریب کے بعد جب اگلے دن بارات لے کر پہنچے تو دیکھا کہ دلہن اور اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر کہیں جاچکے ہیں۔

مہندی کی تقریب کے بعد جب اگلے دن بارات لے کر پہنچے تو دیکھا کہ دلہن اور اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر کہیں جاچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

پنجاب میں دلہا بارات لے کر پہنچا تو دلہن والے گھر کو تالا لگا کر فرار ہوگئے اور دلہا سے لاکھوں روپے بھی لے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر ملتان کے قریب واقع شجاع آباد کی بستی مٹھو میں دلہن والے دلہا اور اس کے گھر والوں کے تین لاکھ روپے لے کر بھاگ نکلے۔ خالد نامی دلہا نے شادی سے قبل دلہن والوں کو شادی کی تیاری میں مدد کے لیے تین لاکھ روپے دیے، مہندی کی تقریب کے بعد جب اگلے دن بارات لے کر پہنچے تو دیکھا کہ دلہن اور اہل خانہ گھر کو تالا لگا کر کہیں جاچکے ہیں۔

دلہے کی والدہ نے بتایا کہ گزشتہ رات دلہن شہناز کی مہندی کرکے آئے تھے، دلہن کے والد نے شادی کے اخراجات کے لیے ہم سے تین لاکھ روپے لیے ہوئے تھے، 2 تولہ طلائی زیورات اور اڑھائی لاکھ دیگر اخراجات کے لیے تھے لیکن دلہن والوں نے ہمارے ساتھ دھوکا کیا دلہن شہناز اور اس کے والد ذوالفقار اہل خانہ سمیت بارات سے پہلے فرار ہوگئے۔
Load Next Story