حنیف عباسی کی انجیوپلاسٹی دل کی بند شریان کھول دی گئی

حنیف عباسی کی انجیوپلاسٹی کے دوران 1 اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے، اسپتال ذرائع


ویب ڈیسک August 21, 2018
حنیف عباسی کی انجیوپلاسٹی کے دوران 1 اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے، اسپتال ذرائع فوٹو : فائل

ایفیڈرین کیس میں سزا یافتہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی آر آئی سی اسپتال میں انجیوپلاسٹی مکمل کرلی گئی ہے۔

لیگی رہنما اور ایفیڈرین کیس میں سزاپانے والے حنیف عباسی کی آر آئی سی اسپتال میں انجیوپلاسٹی مکمل کرلی گئی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کے دل کے 2 والو میں بلاکیج تھی جب کہ دل کا دوسرا والو 40 فیصد بلاک ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : حنیف عباسی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

حنیف عباسی کی انجیوپلاسٹی کے دوران 1 اسٹنٹ بھی ڈال دیا گیا ہے اور دل کی بند ایک شریان کھول دی گئی ہے ۔ میجر جنرل ڈاکٹر اظہر کیانی نے تمام عمل خود مکمل کرایا۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کی صحت بتدریج بہتر ہوگی۔ حنیف عباسی کو لیب سے وی آئی پی وارڈ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ وی آئی پی وارڈ کو انتظامیہ نے سب جیل قرار دے کر سیکورٹی عملہ تعینات کردیا ہے۔

گزشتہ روز حنیف عباسی کی طبیعت بگڑ گئی تھی اور انہیں دل کی شدید تکلیف کا سامنا تھا۔ اڈیالہ جیل حکام کے مطابق حنیف عباسی کو دل کی تکلیف ہوئی اور انہیں فوری طور پر راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا، حنیف عباسی جیل جانے سے قبل دل کے مرض میں مبتلا تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان نے ایفی ڈرین کوٹا کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا دی تھی جب کہ دیگر 7 ملزمان کو شک کی بنا پر بری کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں