خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین آج عید الاضحیٰ منارہے ہیں

سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی جاری


جہانگیر شہزاد August 21, 2018
پشاور میں رہائش پزیر ٹانک بٹنی قبیلے کے افراد نے بھی عید منائی فوٹو: فائل

ملک کے دیگر علاقوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی افغان مہاجرین عید الاضحیٰ منارہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور اور نواحی علاقوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین نے عیدالاضحیٰ منائی، ارمڑ، پھندو، چمکنی، ناصر باغ، باغبانان اور دیگر افغان مہاجر کیمپوں میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی، اسی طرح پشاور میں رہائش پزیر ٹانک بٹنی قبیلے کے افراد نے بھی عید منائی۔

اس موقع پر امت مسلمہ کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے، نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں