پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اسمبلی پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام

تشدد کی وڈیو بھی موجود ہے لیکن ایم پی اے نے پولیس پر دباؤ ڈال کر تحقیقات رکوادیں، کامل حسین


ویب ڈیسک August 21, 2018
حکومت وقت سے اپیل ہے انصاف دلائے، فارمیسی ٹیکنیشن کامل حسین

سرکاری اسپتال کے ملازم نے تحریک انصاف کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ضیا اللہ بنگش پر سر عام تشدد کا الزام لگایا ہے۔

کوہاٹ میں سرکاری اسپتال کے فارمیسی ٹیکنیشن کامل حسین نے پریس کانفرنس کے دوران الزام عائد کیا کہ 3 روز قبل پی ٹی آئی کے ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہوئے۔ انہوں نے پہلے ڈیوٹی پر موجود اہلکار کے بارے پوچھا، پھر ضیا اللہ بنگش ، ان کے بھائی اور دیگر ساتھیوں نے مل کر مجھے تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔



کامل حسین نے کہا کہ مجھ پر سرعام ظلم ہوا، 3 دن ہوگئے انصاف نہیں ملا، مجھ پر ضیا اللہ بنگش اور ان کے ساتھیوں کے تشدد کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی موجود ہے لیکن بااثر ایم پی اے نے پولیس پر دباؤ ڈال کر سی سی ٹی وی فوٹیج کسی کو نہ دینے کا کہا ہے، حکومت وقت سے اپیل ہے مجھے انصاف دلائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں