بہتر مستقبل کیلیے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے وزیراعظم

بھارت میں جو لوگ سدھو کے خلاف تلواریں سونتے ہوئے ہیں وہ حقیقت میں برصغیر کے امن پر حملہ آور ہیں، وزیراعظم عمران خان


ویب ڈیسک August 21, 2018
نوجوت سنگھ سدھو امن کا سفیر ہے، وزیر اعظم فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کے لیے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو امن کا سفیر ہے، میری تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے پر نوجوت سنگھ سدھو کا شکر گزار ہوں،اس نے پاکستانی عوام کو پیار اور محبت دی ہے، بھارت میں جو لوگ سدھو کے خلاف تلواریں سونتے ہوئے ہیں وہ حقیقت میں برصغیر کے امن پر حملہ آور ہیں، امن کے بغیر ہمارے لوگوں کی ترقی ممکن نہیں۔



وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مستقبل کی جانب پیش قدمی کے لیے بھارت اور پاکستان کو مذاکرات کرنا ہوں گے اور کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات کا حل نکالنا ہوگا۔ غربت مٹانے اور برصغیر کے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کا آسان ترین نسخہ یہ ہے کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کئے جائیں اور باہم تجارت کا آغاز کیا جائے۔



اس خبر کو بھی پڑھیں : جنرل باجوہ سے گلے ملنے پر سدھو پر مقدمہ

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تھی ، جہاں وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی گلے بھی ملے تھے تاہم اب ان کا یہ عمل بھارت کے انتہا پسند ہندوؤں کے لیے ناقابل برداشت ہوگیا ہے، بھارت میں سدھو کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے سر کی قیمت بھی مقرر ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں