پالتو کتے کا مالکن کی عصمت دری کرنے والے نوجوانوں پر حملہ

لڑکی کے چلانے پر اس کا پالتو کتا بھاگتا ہوا موقع پر پہنچ گیا


ویب ڈیسک August 21, 2018
لڑکی کے چلانے پر اس کا پالتو کتا بھاگتا ہوا موقع پر پہنچ گیا،فوٹو: فائل

بھارت میں پالتو کتے نے 14 سالہ مالکن کی عصمت دری کرنے والے نوجوان پر حملہ کرڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ساگر میں پیش آیا جہاں نوعمر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والوں پر پالتو کتے نے حملہ کردیا۔

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شناخت ظاہر کیے بغیر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 14 سالہ لڑکی کو دونوجوان چاقو کے زور پر جھاڑیوں میں لے گئے جہاں اسے جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں طالبہ کے گینگ ریپ اور قتل میں ملوث مجرموں کو سزائے موت

لڑکی کے چلانے پر اس کا پالتو کتا بھاگتا ہوا وہاں پہنچ گیا اور ایک درندے پر حملہ کردیا جس سے ملزمان خوفزدہ ہوکر فرار ہوگئے، کتے کے مسلسل بھونکنے سے مقامی افراد بھی آگئے اور انہوں نے لڑکی کو اس کے گھر پہنچایا۔

اہل خانہ نے مقامی پولیس اسٹیشن میں واقعے کی رپورٹ درج کرائی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں