
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بحیثیت وزیراعظم عمران خان نے پہلا نوٹس لیتے ہوئے کینسرکی بیماری میں مبتلا کھلاڑی مہک انور کےعلاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بحثیت وزیر اعظم عمران خان کا پہلا نوٹس ، کینسر کے مرض میں مبتلا بچی کے علاج کے انتظامات کئے جائیں ۔۔۔ وزیر اعظم pic.twitter.com/fxPuUX7KsI
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 21, 2018
واضح رہے کہ نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹیبل ٹینس کھیلنے والی مہک انور کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہے اور اس وقت کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہےجب کہ مہک کے والد نے وزیراعظم عمران خان سے بیٹی کے علاج ومعالجے میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔