وزیراعظم کا پہلا نوٹس کینسر میں مبتلا لڑکی کے علاج کی ہدایت

وزیراعظم نے کینسر میں مبتلا کھلاڑی کے علاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت کردی


ویب ڈیسک August 21, 2018
مہک انور کینسر کے مرض میں مبتلا ہے،فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے کینسر کے مرض میں مبتلا لڑکی کے علاج کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ بحیثیت وزیراعظم عمران خان نے پہلا نوٹس لیتے ہوئے کینسرکی بیماری میں مبتلا کھلاڑی مہک انور کےعلاج کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔



واضح رہے کہ نجی ٹی وی پر نشر ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ٹیبل ٹینس کھیلنے والی مہک انور کینسر کے جان لیوا مرض میں مبتلا ہے اور اس وقت کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہےجب کہ مہک کے والد نے وزیراعظم عمران خان سے بیٹی کے علاج ومعالجے میں مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں