کنگنا فلم ’’پنگا‘‘ میں دھوم مچانے کو تیار

فلم ساز ایشونی نے سوشل میڈیا پر فلم کے دیگر اداکاروں کے ناموں کے ساتھ ویڈیو کی صورت میں ’ٹائٹل‘جاری کیا


ویب ڈیسک August 22, 2018
فلم ساز ایشونی لیئر نے اپنی نئی آنے والی فلم ’پنگا‘ کے لیے کنگنا رناوت کو کاسٹ کیا ہے،فوٹو: فائل

فلم گینگسٹر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت اب 'پنگا' سے دھوم مچانے کو تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ساز ایشونی لیئر نے اپنی نئی آنے والی فلم 'پنگا' کے لیے کنگنا رناوت کو کاسٹ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان ایشونی نے سوشل میڈیا پر فلم کے دیگر اداکاروں کے ناموں کے ساتھ ویڈیو کی صورت میں کیا۔

فلم ساز نے ویڈیو میں اپنی فیملی سمیت کنگنا،جیسی گل اور نینا گپتا کی فیملیز کی تصاویر کو شامل کرکے فلم 'پنگا' کا ٹائٹل جاری کیا۔

فلم کا نام منظرعام پر آگیا تاہم فلم میں کام کرنے والے اداکاروں کو ملنے والے رول پر کچھ نہیں بتایا گیا لیکن امکان یہی کہ فلم ایک ایسی فیملی سے متعلق ہوگی جن کی زندگی، ہنسی خوشی، دکھ و مشکلات اور ان کے خواب کے گرد گھومتی ہے۔

فلم ساز ایشونی اس سے قبل بھی کئی فلمیں بناچکی ہیں اور انہیں فلم 'بریلی کی برفی' پر بہترین ڈائریکٹرکا فلم فیئر ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

[instagram-post url=" https://www.instagram.com/p/Bmua0nxnj43/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں