عاطف اسلم کا مداحوں کو عید کا تحفہ

عاطف اسلم کے گانے کو یوٹیوب پر اب تک 96 لاکھ 27 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں


ویب ڈیسک August 21, 2018
عاطف اسلم کے گانے کو اب تک 96 لاکھ 27 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں . (فوٹو:فائل)

بالی ووڈ فلموں میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے مداحوں کو عید پر اپنے نئے گانے ''دیکھتے دیکھتے'' کا تحفہ دے دیا۔

نامور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کا بالی ووڈ فلم ''بتی گل میٹر چالو'' میں گایا ہوا گانا ریلیز ہوگیا ہے اور عاطف اسلم نے اس گانے کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ''جس گانے کا ہم سب کو بے صبری سے انتظار تھا وہ اب ریلیز ہوگیا ہے تو ''دیکھتے دیکھتے'' گانے کو سنیں اور اپنی عید کی خوشیاں دوبالا کریں''۔



اس گیت کو منوج منتاشر نے تحریر کیا ہے، گانے کی موسیقی روچک کوہلی نے ترتیب دی ہے اور اس میں عاطف اسلم نے اپنے سروں کا جادو جگایا ہے، گانے کو یوٹیوب پر اب تک 96 لاکھ 27 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ ''بتی گل میٹر چالو'' فلم بھارت میں بجلی کے مسائل پر بنائی گئی ہے جس میں شاہد اور شردھا کپور کو ایک عام شہری کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ملک میں کرپٹ عناصر کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور اس میں یامی گوتم ایک وکیل کا کردار نبھا رہی ہیں۔ یہ فلم 21 ستمبر 2018ء کو بھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں