گوشت کا رنگ تبدیل ہونے یا نیلا ہٹ پر استعمال نہ کیا جائے ماہرین
شہری جانوروں کی قربانی کی جگہ،چھریوں اوراوزارکواچھی طرح صاف کرلیں،گوشت کاٹنے کیلیے زنگ آلودچھریاں استعمال نہ کریں
عیدقرباں پر جانورکی قربانی کے وقت جگہ اور چھریوں کو اچھی طرح صاف کیا جائے زنگ آلودہ چھریوں سے ذبیحہ کرنے سے گریزکیا جائے۔
وٹرنری ماہرین نے بتایا ہے کہ قربانی کے بعد جانوروں کے جم جانے والے خون پر جراثیم کش اسپرے کیا جائے، جم جانے والے خون میں تیزی مختلف جراثیم نشوونما پاتے ہیں، اکثر جانور سڑکوں پر ذبح کیے جاتے ہیں، سڑکوں پر مختلف اقسام کے جراثیم اور بیکٹریا موجود ہوتے ہیں جو جانور کے گوشت میں منتقل ہوجاتے ہیں، جانورکی قربانی کے بعد گوشت کو اچھی طرح پانی سے دھونا چاہیے، قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات سڑکوں پر ڈالنے سے تعفن پھیلتا ہے جو خطرناک اقسام کے جراثیم پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔
فریج میں رکھے گوشت کا رنگ تبدیل ہونے یا گوشت میں نیلاہٹ نظر آنے پرگوشت استعمال نہیںکرنا چاہیے، قربانی کے گوشت کو دھوپ میں سکھانے کے بعد عرصے بعد استعمال کرنا مضر صحت ہے، جانور کی قربانی کے بعد گھر کے اطراف صفائی رکھی جائے آلائشوں سے اٹھنے والے تعفن اور چارے اور جانوروں کی غلاظت سے مختلف اقسام کی الرجی بھی ہوسکتی ہے۔
شہری عید قرباں پر گوشت اعتدال سے کھائیں،ماہرین طب
ماہر ذیابیطس پروفیسر زمان شیخ اور ماہر امراض قلب پروفیسر اشتیاق رسول نے کہا ہے کہ شہری عید قرباں پرگوشت اعتدال کے ساتھ کھائیں،پکوان میں مصالحے اور تیز مرچ سے گریزکریں، زیادہ گھی اور کوکنگ آئل کا استعمال بھی نقصان دہ ہوسکتا ہے، دن میں ایک سے ڈیڑھ پاؤگوشت کھانا مناسب ہے ذیابیطس اور دل کے مریض کلیجی، گردے، مغز سے بنے پکوان نہ کھائیں ان میں کولسیٹرول زیادہ ہوتا ہے کولیسٹرول دل کی شریانوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے گوشت میں شامل چربی بھی دل کی شریانوں میں جم جاتی ہے جو ہارٹ اٹیک کا باعث بنتی ہے۔
ماہرین طب کا کہنا تھا کہ عید قربان پر انواع و اقسام کے کھانے تیار کیے جاتے ہیں شہری ان سے ضرور لطف اندوز ہوں لیکن اعتدال کے ساتھ گوشت کا استعمال کریں،کوشش کریں کہ بار بی کیو کو اچھی طرح پکایا جائے عام طورپر سے بار بی کیو بناتے وقت گوشت پر جانورکا خون رہ جاتا ہے جو نقصان دہ ہوتا ہے، بار بی کیو بناتے وقت اچھی طرح گوشت کو صاف کریں کہ گوشت کی ہڈی پر جانور کا خون باقی نہ رہے گوشت کو اچھی طرح پکاکر کھایا جائے، گوشت کے ساتھ ہری سزبوں کا استعمال لازمی کریں مسلسل گوشت کھانے سے بد ہضمی ہوسکتی ہے۔
لیموں اور دہی کھانوںکے ساتھ استعمال کرنا مفید ہے زیادہ گوشت کھانے اور بسیار خوری سے بدہضمی ہوسکتی ہے لہذا کھانوں میں مصالحے بھی کم رکھے جائیں تیز مصالحوں میں تیار کیے جانے والے کھانوں سے تیزابیت بڑھ جاتی ہے جو شدید پریشانی کا باعث بنتی ہے زیادہ گوشت کھانے سے اسہال کی شکایت ہوسکتی ہے۔
اسہال کی شکایت پر گوشت کھانا ترک کردیں، ذیابیطیس کے مریضوںکو زیادہ گوشت کھانے سے نقصان ہوسکتا ہے کیونکہ گوشت میں چربی بھی شامل ہوتی کوشش کی جائے کہ گوشت کی چربی کو اچھی طرح صاف کرکے استعمال کیاجائے۔

انھوں نے بتایا کہ گھروں میںکی جانے والی قربانی کے بعد فرش کو اچھی طرح دھولینا چاہیے تاکہ خون نہ جم سکے جانور کا خون جمنے سے مختلف جراثیم کی افزائش ہوتی ہے گھروں پر فریج میں قربانی کاگوشت زیادہ عرصے نہیں رکھنا چاہیے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے فریج میں رکھے گوشت میں جراثیم نشوونما پاتے ہیں۔