ایشین گیمز میں پاکستان کا دامن میڈلز سے بدستور خالی
50 میٹر رائفل میں غفران کا14واں نمبر،ویٹ لفٹنگ62کے جی میں طلحہ طالب کے تین نئے قومی ریکارڈز۔
ایشین گیمزکے چوتھے روزبھی میڈلز سے پاکستان کا دامن خالی رہا، بیشتر مقابلوں میں قومی پلیئرز قابل قدرکارکردگی نہ دکھاسکے۔
ایشین گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مایوس کن کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور گرین شرٹس ایشیائی ایونٹ میں تاحال ایک بھی میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔گزشتہ رات تک22 ملکوں کے کھلاڑی مجموعی طور پر 78گولڈ سمیت268 میڈلز اپنے نام کرچکے۔چین 30 گولڈ سمیت 60میڈلزکے ساتھ سرفہرست ہے،جاپان 46 میڈلزکے ساتھ دوسرے، جنوبی کوریا 34 میڈلزکے ساتھ تیسرے اورانڈونیشیا12میڈلزکے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
منگل کو شیڈول شوٹنگ کے50 میٹر رائفل میں پاکستان کے غفران عادل 1152 کے ساتھ 14ویں ،ذیشان الشاکرفرید نے 1132کیساتھ 25 نمبرپررہے۔روئنگ مقابلوں میں مینز سنگل، امجد بیگ (8.34) منٹ مین فاصلہ طے کرکے 5 ویں پوزیشین پرآئے جبکہ ویمنزلائٹ ویٹ سنگل پاکستان کی رابعہ 8.16 منٹ کے ساتھ 5 ویں نمبر پر رہیں۔
تائیکوانڈو میں پاکستان کی نمرا واثق مکائو کیخلاف شکست کھا گئیں۔ سوئمنگ کے ویمنز50 میٹر بیک اسٹوک ، بسمہ خان 31.53 کے ساتھ 17 نمبر پررہیں مرال زہرہ حق 34.62 کے ساتھ 20 ویں پوزیشن پر آئیں ۔50 میٹرفری اسٹائل میں محمدیحیی خان 25.5 کے ساتھ 42 نمبر پر آئے۔مینز200 بریسٹ اسٹوک میں حمزہ ملک 34.89 کے ساتھ 20 پوزیشن پر رہے ۔ویمنز 100 بٹر فلائی ۔مشال عائشہ 32.21 کے ساتھ 21 ویں جبکہ مرال زہرہ حق 35.33 کے ساتھ 23 ویں نمبر پر آئیں ۔
ووشو کے52 کلوگرام کوارٹرفائنل میں پاکستان کی زرینہ رفیق کوچائنیر تائپے کی کھلاڑی نے 2-0 سے جبکہ 60 کے جی کوارٹرفائنل میں بھارت کھلاڑی نے پاکستان کی مبشراکو 2-0 سے شکست دی۔ویٹ لفٹنگ 62 کے جی ویٹ کیٹیگری ایونٹ میں پاکستان کے طلحہ طالب نے تین نئے قومی ریکارڈز بنائے،انھوں نے اسنیچ میں 133 کے جی اور کلین اینڈ جرک میں 154 کے جی وزن اٹھایا مجموعی طور پر 287 کے ویٹ کے ساتھ طلحہ طالب نے قومی ریکارڈز بنائے۔ ایونٹ میں انھوں نے7 ویں پوزیشن حاصل کی۔
آرچری میں پاکستان کے ادریس مجید نے558 اسکورکے78ویں اورنبیلہ کوثر 466 اسکور کے ساتھ 66 ویں پوزیشن پررہیں ۔ہینڈ بال ایونٹ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد میزبان ملک انڈونیشیا کو23 کے مقابلے میں 28 گول سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، پہلے ہاف کے اختتام پر پاکستان نے 12 جبکہ انڈونیشیا نے 10 گول اسکور کیے۔ دوسرے ہاف میں پاکستان نے زیادہ بہترکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 جبکہ انڈونیشیا نے 13 گول بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمدمزمل نے 8، حضرت حسین نے 6،محمد زبیر اور محمدعزیرنے 4 چار جبکہ نسیم اللہ نے 3 گول اسکورکیے ۔گروپ تھری میں اس وقت پاکستان تیسری پوزیشن پر ہے۔ چائنیز تائپے پہلی اور بھارت کی دوسری پوزیشن ہے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 24 اگست کومدمقابل ہوں گے۔کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے انڈونیشیا کو 40-11 کے واضح مارجن سے شکست دی۔