حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرے مولانا فضل الرحمٰن

علماء عیدکے اجتماعات میں ہالینڈ میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں،سربراہ جے یوآئی

علماء عیدکے اجتماعات میں ہالینڈ میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں،سربراہ جے یوآئی۔ فوٹو : فائل

جمعیت علمائے اسلام امیر مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ حکومت فوری طور پر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔


پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ علماء خطباء عیدکے اجتماعات میں ہالینڈ میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کرائیں جب کہ حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرے۔

فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ مسلمان عید کی خوشیوں میں غربا کو شریک کریں اور دین اسلام کے ہرحکم کے سامنے سرتسلیم خم کرنے کا عہدکریں۔ اس موقع پر مولانا عبد الغفور حیدری، حاجی اکرم خان درانی ،مولانا محمد امجد خان ، مولانا حافظ حسین احمد،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی، مولانا صلاح الدین ایوبی ،مفتی ابرار احمد موجود تھے۔
Load Next Story