10 ارب درخت لگانے کا پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ
پارکس پر قبضے ختم کرائیں گے، کسی کو بلاوجہ تنگ کرنے کا ارادہ نہیں، بابراعوان
وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جنگلات میں اضافے کے حوالے سے نیا پروگرام متعارف کرا رہی ہے جس کا نام 10بلین سونامی ہے۔
چیف کمشنر آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت کا کسی کو بلاوجہ تنگ کرنے اور چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے پارکس،گرین ایریا اور پلے گراؤنڈ پر ناجائز قبضہ ختم کر کے مذکورہ مقامات کوکلیئرکرے اور اسلام آباد میں نئے سیاحتی مراکز قائم کئے جائیں۔ جن ہاؤسنگ سوسائٹیز نے قبرستان اور پارکوں کیلئے جگہ مختص نہیں کی ان کے این او سی کینسل کئے جائیں۔
وزیر اعظم کے مشیر نے کہا عمران خان نے اسلام آباد میں سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ ختم کرانے کے حوالے سے روڈ میپ دیا ہے، اس کا سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ پارکس گرین ایریا اور پلے گراؤنڈزپر ناجائز قبضہ فوری طور پر ختم کرایا جائے۔
اسلام آبادکے پارکوں،گرین ایریا اور پلے گراؤنڈ پر ناجائز قبضہ فوری طور پر اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے ختم اورکلیئر کرا کے رپورٹ تین دن کے اندر تیار کرے تاکہ کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جاسکے۔
وزیراعظم کے مشیر نے سیکٹر آئی12کچی آبادی کو فوری طور پر گرا کر مذکورہ سیکٹر کو کلیئر کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے اسلام آباد میں جنگلات کے تحفظ، سیکٹر ڈی12سمیت اسلام آبادکے مختلف مقامات پر درختوںکی بے دریغ کٹائی روکنے کیلئے ہدایت کی۔انہوں نے کہا حکومت جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جنگلات میں اضافے کے حوالے سے نیا پروگرام متعارف کرا رہی ہے جس کا نام 10بلین سونامی ہے۔اس پروگرام میں10ارب پودے لگائے جائیں گے۔