عید پر فضائی کرایوں میں ہوش ربا اضافہ مسافر پریشان

پی آئی اے اور ایک نجی ایئر لائن نے مختلف شہروں کیلیے پروازوں پر عام دنوں کے مقابلے میں کئی گنا زائد کرایے وصول کیے

ایک ایئر لائن نے کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 34 ہزار روپے وصول کیا ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور مسابقتی کمیشن خاموش۔ فوٹو: فائل

عیدالاضحی پر پی آئی اے اور نجی ایئر لائن انتظامیہ نے ہوائی جہازوں کے ٹکٹ پر قیمتیں بڑھادیں۔


عید قرباں پر قومی ایئر لائن پی آئی اے اورنجی ایئر لائن کی جانب سے مسافروں سے زائد کرایے وصول کرنے کا سلسلہ جاری رہااورمختلف ایئر لائنوں نے عید سے ایک روز قبل ٹکٹ کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ کردیا ۔ ایک نجی ایئر لائن نے کراچی سے اسلام آباد کا یک طرفہ کرایہ 34 ہزار روپے وصول کیا جس کے بعد ایئر لائنیں دبئی کے دوطرفہ کرایوں کے برابر آگئیں۔

دوسری جانب اس تمام معاملے میں سنگینی اس وجہ سے بھی بڑھ گئی کہ ملکی اور بین الاقوامی آپریشن کے دوران اہم کردار کی حامل نجی ملکی ایئر لائن شاہین کے فضائی آپریشن پر پابندیاں عائد ہیں جس کی وجہ سے پروازوں میں کمی کاسامنا رہا۔
Load Next Story