طالبان نے عید پر فائربندی کی پیشکش مسترد کردی

حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے، طالبان قیادت نے افغان حکومت کو صاف جواب دے دیا


Monitoring Desk August 22, 2018
فائربندی کے اعلانات امریکی فوج کے افغانستان میں قیام میں توسیع کا باعث بن سکتے ہیں فوٹو: فائل

طالبان قیادت نے عیدالاضحی کے موقع پر کابل حکومت کی فائربندی کی پیشکش کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا اور واضح کیا ہے کہ وہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان قیادت نے جنگ بندی کی اپیل کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ افغان حکومت اور اتحادیوں پر حملے جاری رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کو دو طالبان کمانڈروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان کی اعلیٰ قیادت نے فائربندی کو تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کی قیادت محسوس کرتی ہے کہ فائربندی کے اعلانات امریکی فوج کے افغانستان میں قیام میں توسیع کا باعث بن سکتے ہیں اس لیے اسے تسلیم نہ کرنا بہتر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں