پادری کے معاملے پر ترکی سنگین غلطی کر رہا ہے ٹرمپ

ایرانی صدر ملنا چاہتے ہیں یا نہیں، یہ میرا مسئلہ نہیں ہے، امریکی صدر


این این آئی August 22, 2018
گذشتہ جولائی میں ٹرمپ اور اردوان کی ملاقات میں قیدیوں کی رہائی پر بات ہوئی تھی ( فوٹو: فائل)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پادری کے معاملے پر ترکی سنگین غلطی کررہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اوول آفس میں ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ترکی پر عائد ٹیرف سے یورپی معیشت پر اثراث سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایرانی صدر حسن روحانی مجھ سے ملنا چاہتے ہیں یا نہیں، یہ میرا مسئلہ نہیں ہے۔

وائٹ ہاؤس حکام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جولائی میں ٹرمپ اور اردوان کی برسلز میں نیٹو اجلاس کی موقع پر ملاقات ہوئی تھی جس میں اردوان نے ترک قیدی خاتون کی رہائی کے لیے اسرائیل کو قائل کرنے کا کہا تھا مگر اس کے بدلے پادری سمیت ترکی میں قید تمام امریکی قیدیوں کی رہائی کی بات ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں