لندن میں حملہ آوروں نے برطانوی فوجی کو تشدد کر کے قتل کر دیا

ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ فوجی پر حملہ دہشت گردی ہے، برطانوی وزیراعظم

واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی جس کی فائرنگ سے دونوں حملہ آور زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

لندن کے علاقے ول وچ میں فوجی بیرکس کے قریب دوحملہ آوروں نے برطانوی فوجی کو خنجرکے وار کرکے قتل کردیا اور لاش کو سڑک پر پھینک کر نعرے لگاتے رہے۔


واقعہ کی اطلاع پر پولیس پہنچ گئی جس کی فائرنگ سے دونوں حملہ آور زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ فوجی پر حملہ دہشت گردی کی کارروائی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ فرانس کا دورہ مختصر کر کے آج ہی لندن پہنچ کر اس حوالے سے ہنگامی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story