ارشد علی مرکزی فلم سنسربورڈ کے چیئرمین تعینات

کیبینٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری کو اضافی چارج سونپ دیا گیا


Showbiz Reporter May 23, 2013
کیبینٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکریٹری کو اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ فوٹو: ٹریبیون

'' فلم امپورٹرز اورسینما مالکان کی دعائیں رنگ لے آئیں'' کیبینٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری سید ارشد علی کومرکزی فلم سنسربورڈ کااضافی چارج سونپتے ہوئے انھیں چیئرمین تعینات کردیا گیا ہے۔

اس سلسلہ میںوزیراعظم سیکرٹریٹ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ نئے چیئرمین کی تعیناتی کی خبرجنگل کی آگ کی طرح فلم امپورٹرز اورسینمامالکان میں پھیل گئی، جس پرانھوں نے سکھ کا سانس لیا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں کیبینٹ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری سیدارشدعلی کو مرکزی فلم سنسربورڈ کا اضافی چارج دیا گیا ہے اوروہ آج مرکزی فلم سنسربورڈ اسلام آباد میں اپنا چارج سنبھالیں گے۔



نئے چیئرمین کی تعیناتی کے بعد فلم امپورٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اوران کا کہنا ہے کہ اب ہماری فلموںکوجلد نمائش کے لیے پیش کرسکیں گے اوراس سے ہمارے مالی نقصان میں کمی آئے گی جب کہ دوسری جانب سینما مالکان کا کہنا ہے کہ جب سے مرکزی فلم سنسربورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کامسئلہ رہا اس دوران سینما گھرویران رہے۔ شائقین نئی فلموں کی ڈیمانڈ کرتے ہوئے واپس چلے جاتے تھے جب کہ زیرنمائش فلم کو ایک یا دوباردیکھنے کے بعد پھر واپس نہیں آتے تھے۔اس عرصہ میںہمیں شدیدمالی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے لیکن اب ہمیں امید ہے کہ حکومت نے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے احکامات کردیے ہیں اوراب سینما گھروںکو نئی فلمیں میسر ہونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں