ہدایتکارہ میرانائیرکی نئی فلم ’چنگیز‘کا پریمئر آج ہوگا

شبانہ اعظمی، اوم پوری، کیٹ ہڈسن، کیفرسوتھرلینڈ، نیلسن، عادل اور میشاشفیع شامل ہیں


Showbiz Reporter May 23, 2013
شبانہ اعظمی، اوم پوری، کیٹ ہڈسن، کیفرسوتھرلینڈ، نیلسن، عادل اور میشاشفیع شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

معروف ہدایتکارہ میرانائیر کی نئی فلم 'چنگیز' (THE RELUCTANT FUNDAMENTALIST ) کا پریمئیر آج زندہ دل لوگوں کے شہر لاہور میں ہوگا۔

فلم کی کاسٹ میں پاکستان، بھارت اورہالی وڈ کے فنکار ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دینگے۔ فلم کے مرکزی کردار بالی وڈ سے ورسٹائل اداکارہ شبانہ اعظمی، اوم پوری، ہالی وڈ سے کیٹ ہڈسن، کیفرسوتھرلینڈ، لیو شیبر، مارٹن ڈون ون، نیلسن ایلس، عماد شاہ، عادل حسین، ہالک بلگینر اورپاکستان سے معروف گلوکارہ وماڈل میشاشفیع شامل ہیں۔ فلم کے مصنف محسن حامد ہیں۔ فلم کے پریمیئرشو میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات شرکت کرینگی۔



واضح رہے کہ ''ایکسپریس میڈیا گروپ'' فلم کا میڈیا پارٹنر ہے۔ تفصیلات کے مطابق 9/11 کے بعد امریکا سمیت دنیا بھرمیں رونما ہونے والے حالات اورخاص طور پر پاکستانیوں کو درپیش مسائل کے موضوع پر بنائی جانیوالی فلم ( THE RELUCTANT FUNDAMENTALIST ) کوانگریزی زبان میں بنایا گیا ہے لیکن پاکستان میں اس فلم کواردوزبان اور''چینگیز'' کے نام سے نمائش کے لیے پیش کیاجائے گا۔ اس فلم کا میڈیا پارٹنر'ایکسپریس میڈیا گروپ ' ہے جس کے ذریعے فلم کی بھرپورتشہیری مہم جاری تھی۔ فلم میں جہاں ہالی وڈ اوربالی وڈ کے معروف فنکارشامل ہیں ، وہیں پاکستان کی معروف گلوکارہ وماڈل میشا شفیع بھی اہم کردار میں دکھائی دینگی۔ فلم کے پریمئیر شومیں معروف گلوکارعلی ظفر، عاطف اسلم، حسن شہریاریاسین (ایچ ایس وائی)، میشاشفیع سمیت فیشن اور میوزک انڈسٹری کے معروف ستارے شرکت کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں