گلوکارہ برٹنی سپئرز کا گانا ’’اولالا‘‘ ریلیز کر دیا گیا

اینی میٹڈ فلم ’’سمرفس ٹو‘‘ رواں برس 31 جولائی کو ریلیز کی جارہی ہے

اینی میٹڈ فلم ’’سمرفس ٹو‘‘ رواں برس 31 جولائی کو ریلیز کی جارہی ہے۔ فوٹو: فائل

پاپ گلوکارہ برٹنی سپئرز کا آنے والی اینی میٹڈ فلم''سمرفس ٹو'' کے لیے گایا گیا گانا"او لا لا"ریلیز کر دیا گیا ہے۔

فلم 31جولائی کو ریلیز ہو گی- برٹنی نے بچوں کو مدنظر رکھتے ہوئے گانے میں کچھ اس انداز سے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے جیسے کہ گانا کوئی بچہ ہی گا رہا ہو۔




اس گانے کے بارے میں برٹنی کا کہنا تھا کہ گانا گا کر انھیں بہت خوشی ہوئی ہے کیونکہ کارٹون سمرفس انھیں بہت پسند ہیں۔ فلم کے مرکزی کردار سمرفیٹ کو اداکارہ کیٹی پیری نے اپنی آواز دی ہے۔ اینی میٹڈ فلم ''سمرفس ٹو'' رواں برس 31 جولائی کو ریلیز کی جا رہی ہے۔
Load Next Story