یلساپٹکی کی فلم’’ فاسٹ اینڈ فیورئس 6‘‘کا آخری ٹریلر جاری

ہدایتکار جسٹن لِن کی اس فلم میں وِن ڈیزل،پال واکر،مشعل روڈریگوئز، وین جانسن اور جارڈانا بریوسٹر اپنے سابقہ کرداروں...

ہدایتکار جسٹن لِن کی اس فلم میں وِن ڈیزل،پال واکر،مشعل روڈریگوئز، وین جانسن اور جارڈانا بریوسٹر اپنے سابقہ کرداروں میں موجود ہیں. فوٹو: گیٹی امیجز/اے ایف پی

ہالی وڈاداکارہ یلسا پٹکی کی بلاک بسٹر ایکشن سیریز ''فاسٹ اینڈ فیورئس'' ایک بار پھر باکس آفس پر دھوم مچانے کے لیے تیار ہے اور سیریز کے سلسلے کی نئی فلم''فاسٹ اینڈ فیورئس6''کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔


ہدایتکار جسٹن لِن کی اس فلم میں وِن ڈیزل،پال واکر،مشعل روڈریگوئز، وین جانسن اور جارڈانا بریوسٹر اپنے سابقہ کرداروں میں موجود ہیں جن کے ساتھ لیوک ایونزاس بار فلم میں وِلن کے کردار میں موجود ہیں۔پچھلی فلم میں100ملین ڈالر کی چوری کرنے کے بعد گو ڈومینک ٹوریٹو(وِن ڈیزل)اور برائن او کونن(پال واکر)کا گروپ اپنے پیشے کو خیرباد کہہ چکا ہے لیکن پولیس ریکارڈ سے اپنی کرائم لسٹ کلیئر کروانے کے لیے یہ گروہ ایک بار پھر شاطر مجرم کی گرفتاری میں پولیس حکام کی مدد کرنے پر راضی ہوگئے ہیں۔کرس مورگن کی تحریر کردہ اس فلم کو وِن ڈیزل اور کلیٹن ٹاؤن سینڈ نے مشترکہ طور پر وڈیوس کیا ہے۔
Load Next Story