فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے عملی کوشش کرنا ہوگی طلعت حسین

ہ ہمارے ہاں سب سے آسان کام باتیں کرنے کوسمجھاجاتاہے، طلعت حسین


Showbiz Reporter May 23, 2013
ہ ہمارے ہاں سب سے آسان کام باتیں کرنے کوسمجھاجاتاہے، طلعت حسین۔ فوٹو: فائل

سنیئر اداکار طلعت حسین نے کہاہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں زبانی جمع خرچ کام نہیں آنے والا اس کے لیے عملی کوشش کرنی ہوگی۔

ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیاان کا کہنا تھاکہ ہمارے ہاں سب سے آسان کام باتیں کرنے کوسمجھاجاتاہے اورمیڈیاپہ بیان بازی کرنا ہماراشیوہ بن چکاہے شایدہم یہ بھول چکے ہیں کہ اب وقت بہت بدل چکاہے اورلوگ ایک صدی آگے کاسوچنے لگے ہیں ایسے میں صرف باتوں سے دلاسے دینا کہ فلم کوبحال کردینگے فلم بحال ہوجائیگی عوام کوہضم نہیں ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں طلعت حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کے لیے نوجوان نسل کام کرے تومیں سمجھتاہوں کہ کچھ امیدکی جاسکتی ہے ورنہ جس طرح اتنے سال گزرچکے مزیدگزرتے رہینگے انھوں نے مزیدکہاکہ ہماراڈرامہ جب لوگوں کے ذہنوں سے اترنے لگاتھا تواس کی باگ دوڑ بھی نوجوانوں نے ہی سنبھالی تھی اورآج ہم نے ایک بارپھر اپنے ڈرامے کومضبوط کیاہے فلم کے لیے بھی ایسے ہی اقدامات کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |