
اس کھیل میں معروف ادکار ساجد حسن، اور مہوش حیات اپنے فن کاجادوجگانے کے لیے جلوہ گرہونگے جب کہ اس تھیٹرڈرامے کے ہدایت کارعلی خان ہیں ڈرامے کی کہانی محبت کی ایک دکھ بھری داستان 'آپکی سوھنیا' جس کی کہانی کامیاب ترین ڈرامہ' تمھاری امریتہ' سے جڑی ہے تمھاری امریتہ فن کا ایک بے مثال نمونہ ہے جس کی کامیابی نے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں ۔دوزمانوں کافرق ایک وہ وقت جب خطوط لکھے جاتے تھے اورآج ای میل کازمانہ ہے دومختلف زندگیاں اورمختلف وقت سچ کے دریافت کاسفراورمحبت کی اعلی داستان خوبصورت وشاعرانہ اس ڈرامے کاخصوصی حصہ ہے تھیٹرڈرامہ ' آپکی سوھنیا'کے حوالے سے اداکارساجدحسن اوراداکارہ مہوش حیات کاکہنا ہے کہ یہ کھیل فنکارکواپنی جانب کھینچتاہے اس کی کہانی میں اچھوتاپن ہے ۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔