جسے کرپشن کرنی ہے وہ دوسرے صوبے میں چلا جائے وزیراعلیٰ پنجاب

پاکستان کاایجنٹ ہوں اور پاکستان کا ایجنٹ ہوکر ہی کام کروں گا، عثمان بزدار


ویب ڈیسک August 22, 2018
تبدیلی لانا کوئی آسان کام نہیں اس کے لیے بھرپور محنت کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی اور جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی دوسرے صوبے میں چلا جائے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے مجھے وزیراعلیٰ کے لئے نامزد کیا، پسماندہ علاقے کی نمائندگی میرا میرٹ ہے۔ پاکستان کاایجنٹ ہوں اور پاکستان کا ایجنٹ ہوکر ہی کام کروں گا۔ ہمارا مقصد صرف کام، کام اور کام ہے، کرپشن بالکل برداشت نہیں کی جائے گی، نہ ہم کرپشن کریں گے نہ کسی اور کو کرنے دیں گے، جسے کرپشن کرنی ہے وہ کسی اور صوبے میں اپنی جگہ ڈھونڈ لے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تبدیلی لانا کوئی آسان کام نہیں، اس کے لیے بھرپور محنت کریں گے، پورا نظام ٹھیک کریں گے، اسٹیٹس کو کو توڑیں گے، تمام اداروں سے بریفنگ لیں گے اور ترجیحات کا فیصلہ کریں گے، خیبر پختونخوا کی طرح پنجاب میں بھی پولیس اصلاحات لائیں گے، عوام کو تبدیلی نظر آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں