مردان میں قربانی کے معاملے پر دو گروپوں میں فائرنگ 5 افراد جاں بحق

دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں، پولیس
زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، پولیس فوٹو: فائلزخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، پولیس فوٹو: فائل

زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، پولیس فوٹو: فائل

شیرے کورونہ میں قربانی کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے علاقے شیرے کورونہ میں دو گروپوں کے درمیان قربانی کے حوالے سے جھگڑا ہوگیا جو بڑھ کر مسلح تصادم میں بدل گیا، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

 
Load Next Story