صوبائی کابینہ کے حوالے سے اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں وزیراعلیٰ بلوچستان

پہلے مرحلے میں 60 فیصد کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، جام کمال


ویب ڈیسک August 22, 2018
تمام اداروں کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے، جام کمال فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں متحد ہیں اور کابینہ کے قیام کے حوالے سے ان میں کوئی اختلاف نہیں۔

کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ بی اے پی اور اتحادی جماعتیں متحد ہیں، کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے کوئی اختلافات نہیں، پہلے مرحلے میں 60 فیصد کابینہ کا قیام عمل میں لایا جائے گا، تمام اداروں کی بہتری کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کسی ایک جماعت کا ایجنڈا نہیں، اس کے لئے تمام جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، ہم وفاق سے مستقل بنیادوں پر بہتر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں، صوبے کے آئندہ گورنر کے حوالے سے عمران خان سے ملاقات کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں