اردو میڈیم اسکول تیسرے سال بھی مفت درسی کتب سے محروم
وزارت تعلیم کو یاد دہانی کے باوجود اردو کی کتب نہیں دی گئیں، ای ڈی او
ضلع بدین کے تعلیمی اداروں میں تیسرے سال بھی اردو میڈیم کی مفت درسی کتب فراہم نہیں کی گئیں۔
ضلع بدین کے اسکولوں میں 20 ہزار سے زائد طلبا و طالبات اردو میڈیم اسکولوں میں زیر تعلیم ہیں جنہیں گزشتہ سال بھی اردو میڈیم کتب فراہم نہیں کی گئی تھیں اس بار محکمہ تعلیم ضلع بدین کے ای ڈی او محفوظ خان کے مطابق انھوں نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ہی ڈیمانڈ وزارت تعلیم سندھ کراچی سیکریٹریٹ کے متعلقہ شعبہ (آر۔ایس۔یو) کے انچارج امیر بخش قادری کو ارسال کردی تھی۔
مگر اردو کی کتب فراہم نہیں کی گئیں ۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے صرف اردو میڈیم کی مفت درسی کتب فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقہ کے طالب علم شدید پریشان ہیں۔