آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات

سعودی ولی عہد کا پاکستان کی نئی حکومت کیلیے نیک خواہشات اورحمایت کا اظہار،آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 22, 2018
سعودی ولی عہدنےجنرل قمرجاویدباجوہ کوحج کی ادائیگی پرمبارکبادپیش کی،آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منیٰ میں ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے گزشتہ رات منیٰ میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں عشائیہ دیا، جس کے بعد دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر سعودی ولی عہد نے سربراہ پاک فوج کو حج کی ادائیگی پر مبارک باد پیش کی۔



ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کی نئی حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ولی عہد نے اس خواہش کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں کامیاب ہوجائے، آرمی چیف نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کے اظہار اور حمایت پر شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے منیٰ میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں