تھانے پرعدالت کا چھاپہ حبس بیجا میں رکھا نوجوان بازیاب

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی ہدایت پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی کارروائی،بی سیکشن کا تھانے دار آج عدالت میں طلب


Nama Nigar May 23, 2013
ایس ایچ او تھانہ محمد مبین پرھیاڑ کو آج صبح ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں طلب کرلیا ہے۔ فوٹو: فائل

سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ کا تھانے پر چھاپہ،نوجوان بازیاب، ایس ایچ او کو عدالت طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح سول جج نواب شاہ و جوڈیشنل مجسٹریٹ عرفان لاڑک نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نواب شاہ عبدالغفورکلہوڑو کی ہدایت پر تھانہ بی سیکشن پر چھاپہ مار کر حبس بے جا میں قید منیر آرائیں نامی نوجوان کو بازیاب کرا کر رہا کرا دیا ۔

جبکہ ایس ایچ او تھانہ محمد مبین پرھیاڑ کو آج صبح ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں طلب کرلیا ہے۔



دوسری جانب ایس ایچ او نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ زیرحراست منیر آرائیں کوتفتیش کے لیے تھانے لایا گیا تھا اوراس کی رجسٹر میں انٹری موجودتھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں