عید الاضحیٰ پر مسلمانوں کو قتل عام کی دھمکی دینا والا بی جے پی رہنما گرفتار
راجا سنگھ نے دھمکی دی تھی کہ اگرعیدالاضحیٰ میں بڑے جانوروں کی قربانی کی گئی تو مسلمانوں کش فساد ہوگا
بھارت میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلم کش فساد کی دھمکی دینے والے بی جے پی رہنما کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد دکن کی پولیس نے بی جے پی کے مقامی رہنما راجا سنگھ کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔ اس نے گزشتہ ہفتے ریاستی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیتے ہوئے گائیں کی حفاظت کا بیڑا اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔
بی جے پی رہنما نے دھمکی دی تھی کہ اگر حیدر آباد میں مسلمانوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر بڑے جانوروں (گائے اور بیل) کی قربانی کی تو شہر میں مسلم کش فساد ہوجائیں گے۔
راجا سنگھ نے عیدالاضحیٰ کے روز بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے اس کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کئے ہیں، اگر اسے گرفتار کیا گیا تو وہ جیل میں بھی بھوک ہڑتال کرے گا۔
حیدر آباد کے علاقے معظم جاہی مارکیٹ میں 3 روز قبل انتہا پسندوں نے بیلوں کو لے جانے والی ایک گاڑی پر حملہ کردیا تھا، جس کے بعد پولیس نے سیکیورٹی انتظامات انتہائی سخت کردیئے تھے۔
راجا سنگھ اور اس کے ساتھیوں نے بیلوں کو گیو شالہ (گائیوں کی دیکھ بھال کے مرکز) منتقل کرانے کے لیے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا تھا، جس کامقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راجا سنگھ نے پولیس اہلکاروں کو فرائض کی انجام دہی سے روکا اور ایسے اشتعال انگیز نعرے لگائے جس سے علاقے میں فسادات پھوٹ سکتے تھے۔